Feb ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۰ Asia/Tehran
  • عالمی طاقتوں کو خطے کے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے: ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آٹھویں "انڈین اوشین رم کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پر مبنی پالیسی ترقی کے لئے اسٹریٹیجک ترجیح ہے۔

سحر نیوز/ ایران: عمان میں آٹھویں انڈین اوشین رم کانفرنس میں اپنے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بحری معیشت کا فروغ ایران کے لیے صرف ایک آپشن نہیں، بلکہ ضرورت ہے، کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے ساحل نہ صرف ملک کی قدرتی سرحدیں ہیں، بلکہ ایران کو عالمی معیشت سے جوڑنے والے گیٹ ویز بھی ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن اور بحری افواج کی تنظیم کا رکن ہونے کے ناطے، ایران خطے میں کثیرالجہتی اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر زور دیتا ہے، لیکن اس سب کے درمیان ایک اہم چیلنج کچھ غیر علاقائی طاقتوں کی خطے میں سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کے خلا سے فائدہ اٹھانے اور خطے کے ممالک کے درمیان قدرتی تعاون کو متاثر کرنے کی کوششیں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم عالمی طاقتوں کی جغرافیائی و سیاسی دشمنیوں کو اس خطے کے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اور بحر ہند کی تقدیر کے فیصلے خطے کے ممالک اور اس کے عوام کے مفادات کے لیے ہونے چاہئیں۔

ٹیگس