Feb ۲۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • شاہد ڈرون کی فروخت کی ممانعت نہیں ہے: اقوام متحدہ میں  ایران کے نمائندہ دفتر کا بیان

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے سی پیک کی نشست میں ایرانی ڈرون کی نمائش کے حوالے سے کہا کہ شاہد نوعیت کے ڈرون کی فروخت میں کوئی قانونی ممانعت نہيں ہے

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے جمعہ 21  فروری کو کہا کہ شاہد ڈرون، عالمی سطح کے بہترین ڈرون طیاروں میں سے ہے جس میں، غیر معمولی آپریشنل اور جاسوسی کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں اور اس کی قیمت بھی بہت مناسب اور کم ہے

 اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر نے مزید کہا ہے کہ اس ڈرون کی فروخت میں کوئی قانونی ممانعت نہیں ہے اور ہر ملک اس وعدے کے ساتھ اس ڈرون کی خریداری کی درخواست کرسکتا ہے کہ اس سے کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت میں کام نہیں لے گا۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال امریکا کی ریپبلیکن پارٹی کی سالانہ تقریب سی پیک ميں  ایران کے خلاف فضا تیار کرنے کی غرض سے ایک ایرانی ڈرون  کی نمائش کی گئی۔  امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ ڈرون یوکرینی فوج نے مارگرایا تھا  اور اس کو یوکرین، پولینڈ اور ایک غیر سرکاری امریکی تنظیم کے تعاون سے امریکا منتقل کیا گیا ہے۔

ٹیگس