Feb ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • دشمن قوتوں کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملا دیا جائے گا: جنرل نصیر زادہ

ایران کے وزیردفاع جنرل نصیرزادہ نے دشمن قوتوں کو سخت دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ہرطرح کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے خطرات کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: جنگی مشقوں کے میڈیا سیل نے ایرانی فوج کی ذوالفقار جنگی مشقوں کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگی مشقوں کے علاقے پر فرضی دشمن کا فضائی حملہ شروع ہوتے ہی بری فوج کے فضائی دفاع کے یونٹ کے پندرہ خرداد ایئیر ڈیفنس سسٹم فعال ہوگئے اور حملہ ناکام بنادیا گیا۔ ترجمان بریگیڈیير علی رضا شیخ کے مطابق ان جنگی مشقوں میں برّی فوج کے فضائی دفاع کے یونٹ کے دشمن کی حملہ آور شئے کی نوعیت اور لوکیشن معلوم کرنے والے سسٹم نے بخوبی اپنا کام کیا اور فرضی دشمن کی حملہ آور عناصر کے دقیق لوکیشن سے ایئر ڈیفنس سسٹم کو آگاہ جس کے بعد ایرانی فوج کے تیار کردہ پندرہ خرداد ایئرڈیفنس سسٹم نے اسے فوری طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

 انھوں نے بتایا کہ دشمن کے حملہ آور عناصر کی نوعیت اور لوکیشن کا پتہ لگانے والا ہمارا سسٹم، بڑا دقیق ہے اور دشمن کے لئے اس سسٹم کا پتہ لگا پانا نا ممکن ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے ہوتے ہوئے، دشمن کے خوف کی کوئی جگہ نہیں ہے اور دشمن کی ہر طمع کا بہت محکم جواب دیا جائے گا۔ ان مشقوں میں آرمی نے اپنے تیار کردہ ڈرون طیاروں مہاجر چھے اور کمان بارہ کے جدید ترین ماڈلز کو بھی استعمال کیا۔  دوسری جانب ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر پائلٹ عزیز نصیرزادہ نے منگل کو مسلح افواج کے حضرت علی اکبر کے نام سے موسوم سترھویں فیسٹیول میں آرمی کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ آپ نے جو فوجی وردی زیب تن کی ہے، درحقیقت اس مقدس لباس کے ساتھ آپ نے غیرت اور دلاوری کے میدان میں قدم رکھا ہے اور اپنے ملک، ناموس، اور ملی ودینی اقدار کا دفاع کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ان غیور جوانوں کے ہوتے ہوئے دشمن کی ہر طمع اور جارحانہ حماقت کا ٹھوس جواب دیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے یہ بہادر جوان خطرات میں مواقع تلاش کرتے ہیں اور دشمن کا بھرم خاک میں ملانے کا عزم ان میں خوب موجود ہے۔ بریگیڈیئر نصیرزادہ نے کہا کہ ہمارے غیور جوان، اپنے ملک کی سرزمین کے ہی محافظ نہيں ہیں بلکہ اس سرزمین کی تہذیب وثقافت اور ملی اقدار کے پاسدار بھی ہیں اور اپنی شجاعت اور وہ ایمان کے اسلحے کے ساتھ ہر خطرے کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح ڈٹے ہوئے ہیں۔ ایران کے وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے یہ جوان بصیرت، ذہانت اور علم و دانش کے زیور سے اراستہ ہیں اور ان کے ہوتے ہوئے، ایران عزیز، بدخواہوں کے سنگ جارحیت اور نمرودیوں کے تیر عداوت سے محفوظ رہے گا اور رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق ان جوانوں کے ہوتے ہوئے ترقی و پیشرفت کی بلند ترین چوٹیاں سر ہوں گی۔

 

ٹیگس