ایران: کثیر جہتی عالمی نظام کی حمایت
Feb ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
جنیوا میں ایرانی سفیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کثیر جہتی اور ایسے عالمی نظام کی حمایت کرتا ہے جو انصاف، احترام اور امن پر مبنی ہو۔
سحرنیوز/ایران: جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر علی بحرینی نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس کی مناسبت سے علی بحرینی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایک ایسے عالمی نظام کو فروغ دیا جائے جہاں دباؤ اور انتشار کے بجائے انصاف، احترام اور امن کو فوقیت حاصل ہو۔ انہوں نے کہا کہ ایک رکن کے طور پر ایران ہمیشہ یکطرفہ اقدامات کی مخالفت اور بعض عالمی طاقتوں کی جانب سے کثیر جہتی اداروں کو کمزور کرنے کے خلاف آواز بلند کرتا رہا ہے۔