Mar ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۳:۰۳ Asia/Tehran
  •  ایران کے ایٹمی پروگرام کے قانونی ہونے پر زور؛ ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے سلسلے میں بارہا یہ ثابت ہو چکا ہے کہ وہ پوری طرح سے بین الاقوامی قوانین ، سیف گارڈ اور این پی ٹی کے تحت ہے۔

سحرنیوز/ایران: ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائي نے صحافیوں سے بات چیت میں ایران کے خلاف آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کے بیان پر پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئي اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل سے ہمیں یہ امید ہے کہ وہ اپنے فرائض پر عمل کريں گے۔ ظن و گمان کی بنیاد پر اظہار خیال نہ ان کے عہدے کے شایان شان ہے اور نہ ہی اس سے مسائل کا حل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بارہا یہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام عالمی قوانین کے تحت ہے ۔ آئي اے ای اے کے پاس نگرانی کے تمام وسائل موجود ہيں اس لئے اس قسم کی بیان بازی تعمیری نہيں ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بھی ہمارے پیش نظر ہے کہ اس قسم کی حرکتیں در اصل کچھ مغربی ملکوں کی خواہش کے تناظر میں ہیں اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس قسم کی رپورٹوں کا محرک، سیاسی اغراض ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ہم بورڈ آف گورنرس کے اجلاس کا انتظار کر رہے ہيں اور ہمارا رد عمل اسی کی بنیاد پر ہوگا۔

ٹیگس