Mar ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران بجلی کی پیداوار میں دنیا کا دسواں ملک

ایران میں بجلی کی پیداوار انیس سو اناسی میں سات ہزار میگاواٹ تھی جو اب بڑھ کر چورانوے ہزار آٹھ سو چھیالیس میگاواٹ ہوگئی ہے

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق گزشتہ چھیالیس برسوں میں اسلامی جمہوریہ ایران میں بجلی کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور اس میدان میں ایران دنیا کے ملکوں میں دسویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت توانائی کے شعبہ اسٹریٹیجک پلاننگ کے ڈائریٹر جنرل، بہروز مرادی نے بتایا ہے کہ انیس سو اناسی سے گزشتہ برس تک دنیا میں بجلی کی پیداوار میں ساڑھے چار گنا لیکن ایران میں تیرہ گنا اضافہ ہوا تھا اور اس وقت دنیا میں بجلی کی پیداوار میں انیس سو اناسی سے اب تک کے اضافے کا تناسب تین اعشاریہ چار گنا اور ایران میں اس اضافے کا تناسب بائیس گنا ہوگیا ہے۔
ایران کی وزارت توانائی کے شعبہ اسٹریٹیجک پلاننگ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں غیر معمولی اضافے اور بجلی گھروں کی توسیع کو اسلامی انقلاب کی اہم برکات میں شمار کرنا چاہیے۔

ٹیگس