Mar ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیر جنگ کے بیان پر ایرانی سفیر نے اسرائيلی حکومت کو تلخ لطیفہ دیا قرار

صیہونی حکومت کے وزير جنگ یسرائیل کاٹس نے بدھ کی رات دعوی کیا ہے کہ اسرائيل، ایران کے ایٹمی خطرے کو ختم کرنے کا پابند ہے۔

سحرنیوز/ایران:  صیہونی وزیر جنگ نے کہا کہ رواں سال، غزہ اور ایران پر توجہ مرکوز کئے جانے کا سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائيل میں اپنی داخلی صلاحیتوں کے سہارے ہر قسم کے خطرے سے مقابلے کی توانائی ہونی چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی اداروں میں مستقل مندوب محسن نذیری اصل

در ايں اثنا بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں صیہونی مندوب کے ایران مخالف بیان کے رد عمل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عالمی اداروں میں مستقل مندوب محسن نذیری اصل نے کہا ہے کہ یہ اکیسویں صدی کا ایک تلخ لطیفہ ہے کہ اسرائیلی حکومت، سیکڑوں ایٹمی ہتھیار رکھتے ہوئے اور عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے خلاف کسی بھی عالمی معاہدے پر دستخط کئے بغیر، اس قسم کے ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بات کر رہی ہے۔

 

ٹیگس