عراقچی: ہم یورپ سے باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کی بنیاد پر گفتگو کے لئے تیار ہیں
اسلامی جہموریہ ایران اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور کیسپر ویلڈ کامپ نے ٹیلیفونی گفتگو میں باہمی روابط اورعلاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال گیا
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنےہالینڈی ہم منصب کیسپر ویلڈ کامپ کے ساتھ ٹیلیفونیگفتگو میں کہا کہ ایران یورپی ملکوں کے ساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفاد کی بنیاد پر بات چیت اور افہام و تفہیم کے لئے تیار ہے۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں کیسپر ویلڈ کامپ نے بھی ایران اور ہالینڈ کے دیرینہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے،علاقے کے تغیرات میں ایران کی پوزیشن اور کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
انھوں نے حکومتوں کے درمیان اختلافات برطرف کرنے اور روابط میں افہام وتفہیم کی فضا کے لئے سفارتی توانائیوں سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے اسی طرح خلیج فارس میں تین ایرانی جزیروں کے بارے میں کہا کہ یہ ایران اور متحدہ عرب امارات کا دو طرفہ مسئلہ ہے اور ہالینڈ ہمیشہ کی طرح، دونوں ملکوں کے درمیان بین الاقوامی قوانین کے مطابق باہمی افہام وتفہیم سے اس حوالے سے ہر قسم کے اختلاف کے حل کی حمایت کرتا ہے۔