پاکستانی فوج کی بس پر دہشت گردانہ حملہ؛ ایران کی وزارت خارجہ کی مذمت
Mar ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صوبہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے، صوبہ بلوچستان میں پاکستانی فوج کی بس پر دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔
انہوں نے اس دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تعزیت پیش کی۔