ایران کے زاگرس جہاز پر امریکی حملے کی تردید
Mar ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
امریکی میڈیا نے امریکہ کے ہاتھوں بحر احمر میں ایران کے زاگرس اطلاعاتی بحری جہاز کو غرق کرنے کی خبر کی تردید کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: دو امریکی میڈیا نیوز میکس اور واشنگٹن ایگزمینر نے امریکہ کے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ زاگرس، بندرعباس میں لنگرانداز ہو چکا ہےاس سے قبل سعودی اخبار الحدث نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ نے اسرائیل کی ہماہنگی سے ایران کے زاگرس اطلاعاتی بحری جہاز کو غرق کردیا ہے۔ نیوز میکس میڈیا نے بھی لکھا ہے کہ علاقے میں کشیدگي کے دوران یہ غلط رپورٹ شائع ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ زاگرس انفارمیشن جنگی جہاز، ایرانی ماہرین نے ملک کے اندر تیار کیا ہے اور وہ بحری سیکورٹی کے میدان میں بحریہ کی انفارمیشن ضروریات کو پورا کرتا ہے ۔