امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ہمارے ایجنڈے میں شامل؛ ایرانی حکومت کی ترجمان
Mar ۳۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومتی ترجمان نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست پر ایران کے جواب کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارت کاری کا عمل جاری ہے۔
سحرنیوز/ایران: حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے اتوار کو ایکس پر اپنے بیان میں، گزشتہ دنوں امریکی خط کا ایران کی جانب سے جواب ارسال کئے جانے کا ذکر کیا اور لکھا کہ ایران کو جو خط موصول ہوا تھا اس کا جواب دے دیا گيا ہے۔ اسی سلسلے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات ایجنڈے میں شامل ہے اور سفارت کاری کا عمل جاری ہے۔
اس سے قبل وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی عمان کے ذریعے امریکی صدر کے خط کا جواب ارسال کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ شدید ترین دباؤ اور دھمکیوں کے تحت براہ راست مذاکرات نہ کرنے کی ہماری پالیسی بدستور قائم ہے تاہم بالواسطہ مذاکرات ماضی کی طرح اب بھی ممکن ہیں۔