امریکی براعظم کو ایران کی برآمدات میں 4/5 گنا اضافہ
ایران کے تجارت کی ترقی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل برائے یورپ اور شمالی امریکہ احمد فیروزی نے بتایا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران امریکی براعظم کو ایران کی برآمدات میں 4/5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
سحرنیوز/ایران: احمد فیروزی نے اتوار کے روز بتایا کہ امریکہ سے ایران کی درآمدات میں مختصر سی کمی آئی ہے لیکن سن 2023-2024 کے مالی سال کے مقابلے میں شمالی اور جنوبی امریکہ کو ایران کی برآمدات میں 4/5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف برازیل کو برآمدات میں 8/5 گنا اضافہ ہوا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایران اور وینزویلا کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے پر آئندہ سال سے عملدرامد شروع ہوجائے گا۔ احمد فیروزی نے بتایا کہ صربیا، عمان اور بوسنیا جیسے ممالک کو بھی ایران کی برآمدات کافی بڑھی ہیں جو ایران کے نجی شعبے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ سال سے ہنگری میں ایران کے ٹریڈ اتاشی نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردی ہیں۔