Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
  • منشیات کے روک تھام کے سلسلے میں ایران کے موثر کردار کی قدردانی؛ اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے منشیات کے روک تھام کے ادارے نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے سلسلے میں ایران کے موثر کردار کی قدردانی کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سفیر اور مستقل نمائندے رضا نجفی نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور بین الاقوامی جرائم کی ڈائریکٹر غدا فتح ولے سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوران محترمہ ولے نے عالمی امن و سلامتی کے لیے بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں ایران کے موثر اور تعمیری کردار پر زور دیا اور ایران کی مفید اور گرانقدر تاریخ اور تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان شعبوں میں ایران کے اقدامات کی قدردانی اور شکریہ ادا کیا۔
اس کے علاوہ، اس میٹنگ کے دوران، منشیات کی روک تھام کے میدان میں اس ادارے کے آئندہ پروگراموں، جرائم کی روک تھام اور سائبر کرائم کنونشن کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

ٹیگس