Apr ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران میں آرمی ڈے کے موقع پر فوجی جوانوں کی پریڈ اور مختلف قسم کے دفاعی ہتھیاروں کی نمائش

ایران میں آج آرمی ڈے کے موقع پر دارالحکومت تہران سمیت ملک کے مختلف شہروں میں فوجی پریڈ کے دوران مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے مختلف قسم کے دفاعی ہتھیاروں اور دفاعی آلات نیز ڈرون توانائی کا مظاہرہ کیا گيا۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے مختلف شہروں میں آرمی ڈے کے موقع پر مسلح افواج کے جوانوں کی پریڈ کے دوران ایران میں تیار کئے جانے والے مختلف قسم کے دفاعی ہتھیاروں کی نمائش کی گئی جن میں مہاجر نسل کی قسم کے ڈرون طیارے، فوجی گاڑیاں ، مواصلاتی وسائل و آلات،  مختلف اور جدید قسم کے میزائل، توپ ، ٹینک، ریڈار سسٹم اور کیمیکل ڈیفنس سسٹم شامل ہے۔ جبکہ فوجی جوانوں نے موٹر سائیکلوں سے بھی پریڈ کی اور ایران کی غیر معمولی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

 

ٹیگس