چین اور روس اسلامی جمہوریہ ایران کے دو اسٹریٹجک شراکت دار اور قریبی دوست ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نےاپنے دورۂ چین کے موقع پر کہا ہے کہ وہ اس دورے کے دوران صدر ایران کا پیغام چینی حکام تک پہنچائیں گے۔
سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی نے آج بدھ کے روز بیجنگ پہنچنے کے بعد کہا کہ چین اور روس اسلامی جمہوریہ ایران کے دو اسٹریٹجک شراکت دار اور قریبی دوست ہیں اور وہ ہمیشہ مشکل حالات میں تہران کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے چین کے سینیئر نائب وزیر اعظم "ڈنگ زوژیانگ" سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ملاقات کے دوران چین کے نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ ایران پر پابندیاں ہٹانے اور جوہری معاملے پر مذاکرات کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ دریں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژہ ای بھی کہ جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے عدالتی نظام کے بیسویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے شہر ہانگژو کے دورے پر ہيں۔ انہوں نے اس تنظیم کے رکن ممالک کے عدالتی سربراہوں سے الگ الگ ملاقات اور گفتگو کی اور اس تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان قانونی و عدالتی ہم آہنگی اور تعاون کے فروغ کے لیے آٹھ تجاویز پیش کی ہیں۔