صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان کل اچانک بندر عباس پہنچ گئے جہاں انہوں آگ پر قابو پانے سے متعلق اقدامات کا قریب سے جائزہ لیا۔
سحرنیوز/ایران: ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اتوار کو صحافیوں کو بتایا کہ شہید رجائی بندرگاہ پر آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی فورسز، بشمول فائر فائٹرز، ریسکیورز، آئی آر جی سی اور فوج کی 24 گھنٹے کوششیں جاری ہیں۔ امدادی ٹیموں کی 24 گھنٹے کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے تاکید کی کہ حکومتی آفیشل ہرمزگان میں موجود ہیں تاکہ شہید رجائی بندرگاہ کے مسائل کو حل کریں۔
صدر ایران کل بندر عباس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امدادی کارروائیوں اور آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کے لیے گئے تھے۔ فائر فائٹنگ کی براہ راست نگرانی، بندر عباس کے خاتم الانبیاء ہسپتال میں امدادی سرگرمیوں اور شہید رجائی پورٹ دھماکے کے متاثرین کی عیادت اور کرائسز مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر کے اجلاس میں شرکت صدر کے ہرمزگان کے ایک روزہ دورے کے مقاصد میں شامل تھے۔