ایران کی ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ہستی حسینی نے ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن وائپو نے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ پچاسویں عالمی ایجادات کی نمائش میں اپنا ایوارڈ ایران سے تعلق رکھنے والی ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ہستی حسینی کو دیا۔ ایران سے تعلق رکھنے والی ماہر امراض نسواں ڈاکٹر ہستی حسینی نے ایچ پی وی کو کنٹرول کرنے اور گریوا یا رحم کے دہانے کے السر کو ٹھیک کرنے کے لیے اسٹیم سیل استعمال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس انسان دوستانہ ایجاد نے انٹرنیشنل انوینٹرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سے اخترا اور گریڈ اے معیار حاصل کرنے کے ساتھ ہی جنیوا میں سوئس جیوری سے خصوصی گولڈ پلس میڈل بھی حاصل کر لیا ۔