May ۰۸, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات کا اگلا دور کب ہوگا؟ ایران کے ترجمان وزارت خارجہ کا بیان

ایران دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران امریکا مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ کا تعین ہوجانے کے بعد اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے، ایران امریکا بالواسطہ مذاکرات کے اگلے دور کے بارے میں ا کہا ہے کہ مذاکرات کی تاریخ اور جگہ طے ہوجانے کے بعد عمانی ثالث کے ذریعے اس کی اطلاع دی جائے گی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ابھی تک مذاکرات کے اگلے دور کی تاریخ طے نہیں ہوئي ہے لیکن عمان کی تجویز ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور آئںدہ ہفتے کے اوائل میں انجام دیا جائے۔ انہوں نے بتایاہےکہ عمان کی اس تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
دوسری جانب مشرق وسطی کے امور میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اور ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں امریکا کے سینیئر مذاکرات کار اسٹیو وٹکاف نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات مثبت ہیں اور ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔ امریکا کے سینیئر مذاکرات کار نے کہا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا چوتھا دور روا ں ہفتے کے آخر تک انجام پاجائے۔
انہوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ اگر یہ نہ ہوسکا تو اس کا سبب صرف صدر امریکا کے دورہ مشرق وسطی ہوگا۔

ٹیگس