May ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • موجودہ حالات میں ایرانی قوم نے ہوشیاری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا: علی لاریجانی

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ایرانی قوم نے ہوشیاری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  رہبر انقلاب اسلامی ایران کے مشیر علی لاریجانی نے منگل کے روز اہل بیت انٹرنیشنل یونیورسٹی میں یوم اساتذہ کی تقریب کے دوران کہا کہ ہمیں ایرانی قوم کا شکرگزار ہونا چاہیے کہ انہوں نے ان واقعات پر برداشت سے کام لیا اور بہت سے دوسرے ممالک کی طرح جذباتی ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے واقعات و مسائل کا بغور جائزہ لیتے ہوئے لچک کا مظاہرہ کیا اور یہ قدیم تہذیب کی خصوصیت ہے، جب کہ بہت سے ممالک ان واقعات پر سر جھکا رہے ہیں۔ ہمیں ایرانی قوم کا شکر گزار ہونا چاہیے۔

لاریجانی نے امریکہ اور اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر تم نے علاقے میں طاقت کا سہارا لیا تو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔

ٹیگس