May ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • امریکی صدر کے بیانات مکارانہ اور توہین آمیز ہیں؛ ایران کی وزارت خارجہ

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکی صدر کے بیان کو جھوٹا، تفرقہ ڈالنے پر مبنی اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔اس بیان میں آیا ہے کہ ٹرمپ کے یہ دعوے علاقے کے عوام کی جانب امریکہ کی مکارانہ اور توہین آمیز پالیسی کا منہ بولتا ثبوت اور صیہونیوں کو جوابدہ کرنے سے بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ جبکہ علاقے میں امریکہ کی پراکسی صیہونی حکومت، فلسطین میں بہیمانہ ترین نسل کشی کا ارتکاب کر رہی ہے، دیگر دو عرب اور اسلامی ممالک کی سرزمینوں پر ناجائز فوجی قبضہ جمائے ہوئے ہے، لبنان، شام اور یمن کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے اور ان ممالک کو دہشت گردی اور جنگی جرائم کا نشانہ بنائے ہوئے ہے، امریکی صدر پوری بے شرمی کے ساتھ، ایران کو ان ممالک کی تباہی کا ذمہ دار ٹہرا رہے ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ نے  امریکی صدر کے ان دعووں کو حقیقت کی تحریف اور علاقے کی صورتحال کی حقیقت کو الٹ کر پیش کرنا قرار دیا جس کا مقصد غزہ، لبنان، شام اور یمن میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں نسل کشی پر پردہ ڈالنا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ٹرمپ کے یہ دعوے علاقے کے عوام کی جانب امریکہ کی مکارانہ اور توہین آمیز پالیسی کا منہ بولتا ثبوت اور صیہونیوں کو جوابدہ کرنے سے بچانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگس