May ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران کے

ایران اور امریکہ کے اگلے بالواسطہ مذاکرات منسوخ ہونے پر مبنی بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا کی افواہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ان دعووں کو مسترد کردیا۔

سحرنیوز/ایران:وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے زور دیکر کہا ہے کہ افزودگی کا موضوع ایسا معاملہ ہے جس پر گفتگو کو کوئی امکان تک نہیں ہے۔

حسینیہ امام خمینی (رح) میں آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی برسی کے پروگرام کے موقع پر صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ اب واضح طور پر امریکیوں کے غیرمعقول اور غیرمنطقی موقف کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان باتوں پر ایران نے واضح ردعمل ظاہر کردیا ہے اور وہ یہ ہے کہ یورینیم کی افزودگی پر مذاکرات کا سوال نہیں اٹھتا۔

وزیر خارجہ عراقچی نے کہا کہ میں نے گزشتہ چند روز کے دوران واضح موقف اپنایا اور آج رہبر انقلاب اسلامی نے بھی فیصلہ سنا دیا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی عوام کے حقوق کے حصول کے لیے مذاکرات میں شامل ہوئے اور اپنے حق سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ٹیگس