Jun ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • لبنان کے خلاف صیہونی جارجیت ، ایران نے سخت الفاظ میں مذمت کی

ترجمان دفتر خارجہ نے جنوبی لبنان کے رہائشی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے ڈرون حملے کو لبنان کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خاموشی کے سائے میں، لبنان کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی  جارحیت جاری رہنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، اس حوالے سے جنگ بندی کے ضامن، امریکا اور فرانس کی براہ راست ذمہ داری پر زور دیا ہے۔

Image Caption

 

 ایران کے دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ميں شک نہیں کہ صیہونی حکومت امریکا کے گرین سگنل اورآشکارا وخفیہ حمایت کے بغیر اتنی ڈھٹائی کے ساتھ ، بین الاقوامی قوانین اور اقو ام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی۔  

مزید پڑھیں :  لبنان: بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ پر صہیونی حکومت کی بمباری + ویڈیو

 اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور امن و صلح کی خلاف ورزی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے فرائض کی یاد دہانی کراتے ہوئے، مطالبہ کیا ہے کہ کونسل اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق اس حوالے سے اپنے فرائض پر عمل کرے۔

 انھوں نے کہا ہے کہ علاقے میں صیہونی حکومت کی سرکشی، اور لبنان نیز دیگر اسلامی ملکوں کے خلاف اس کی جارحیت اس حقیقت کو پہلے سے زيادہ برملا کررہی ہے کہ ملکوں کی خومختاری اور اقتدار اعلی کے تحفظ کی واحد راہ، اپنی دفاعی بنیادوں کی تقویت اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف غیرت مندانہ مقاومت ہے۔

ٹیگس