Jun ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۵:۵۵ Asia/Tehran
  • دشمن اسرائیل کی تہران کے رہائشی علاقوں پر فضائی جارحیت، بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد شہید و زخمی

تہران کے بعض علاقوں میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے ۔

سحر نیوز/ ایران: اطلاعات کے مطابق چند گھنٹے قبل قدس کی غاصب اور جابرصہیونی حکومت نے ایران کے بعض علاقوں، خاص طور پر دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقوں پر فضائی جارحیت ک ی۔ جس میں متعدد افراد شہید و زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تہران کے بعض علاقوں میں فضائی دفاعی نظام فعال ہوگیا ہے ۔ ہلال احمر ایران کے سربراہ محمودی کے مطابق، ملک بھر کے تمام امدادی مراکز ہائی الرٹ پر ہیں۔

امام خمینی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب صہیونی حکومت نے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کیا گیا ہے۔ تل ابیب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں فوجی مقامات اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

صہیونی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے مختلف مقامات پر درجنوں فوجی اہداف پر حملہ کیا گیا ہے۔

 

ٹیگس