صہیونی حکومت کو دندان شکن جواب دیا جائے گا: ایران
Jun ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۴۴ Asia/Tehran
صہیونی حکومت نے تہران سمیت ایران کے مختلف علاقوں میں رہائشی علاقوں اور جوہری مراکز پر فضائی جارحیت کی ہے۔
سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو ایران پر حملے کا سخت اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ابراہیم عزیزی نے کہا کہ ایرانی عوام مطمئن رہیں، صہیونی حکومت کو اپنی غلطی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔
قدس کی غاصب اور جابرصہیونی حکومت نے آج صبح ایران کے مختلف علاقوں، خاص طور پر دارالحکومت تہران کے رہائشی علاقوں پر فضائی جارحیت کی۔ جس میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل سلامی اور ایٹمی سائنسدانوں سمیت متعددعام شہری شہید و زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔