Jun ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران کے آرش ڈرون طیاروں نے صیہونی حکومت کے اہم مراکز پر دستک دی

ایرانی فوج کے آرش نامی خودکش بمبار ڈرونز نے چند گھنٹوں قبل مقبوضہ فلسطین میں کئی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

سحر نیوز/ ایران:تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے تیار کردہ آرش نامی متعدد خودکش بمبار ڈرون مقبوضہ فلسطین کی گہرائی تک جانے میں کامیاب رہے اور انہوں نے طے شدہ اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

ایران آرمی کے ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ آرش ڈرون دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ڈرون کسی بھی ایئر ڈیفینس سسٹم کو باآسانی نشانہ بنانے پر قادر ہے۔ پانچ سال قبل ایران نے اس ڈرون کو متعارف کرایا تھا جس کے بارے میں ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم نے اس ڈرون کو خاص طور پر تل ابیب اور حیفا کے لئے تیار کیا ہے۔

 

ٹیگس