اسرائیل اپنی دفاعی صلاحیت کھو رہا ہے: روس کے میزائل فورس کے سابق کمانڈر
-
حیفا
روس کے میزائل فورس کے سابق کمانڈر کرنل سرگئی خاتیلوف نے کہا ہے کہ ایران کے وعدہ صادق 3 آپریشن کے بعد اسرائیل ان کے بقول اپنی دفاعی برتری کھو رہا ہے جبکہ ایران اپنی ترقی یافتہ فوجی صلاحیتوں کو ان پر جتا رہا ہے۔
سحر نیوز/ ایران: روس کے میزائل فورس کے سابق کمانڈر سرگئی خاتیولوف نے ایک روسی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اب تک "آئرن ڈوم" کو ناقابل شکست سمجھا جاتا تھا لیکن اب حقیقت سامنے آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے میزائلی دفاعی سسٹموں پر غلبہ کرنا ایران کے لیے کوئی بڑی مشکل نہیں ہے کیونکہ ایران ہائیپرسونک میزائلوں کا استعمال کر رہا ہے۔
سرگئی خاتیلوف نے کہا کہ ان میزائلوں کی رفتار انتہائی تیز ہے اور اسی لیے یہ سسٹم کوئی بھی ایئرڈیفنس اور اینٹی میزائل سسٹم انہیں مشکلوں سے نشانہ بنا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسری اہم بات یہ ہے کہ تہران کے حملے مسلسل جاری ہیں اور حملوں کے تسلسل اور شدت کا صیہونی سسٹم مقابلہ نہیں کر پا رہے ہیں۔