Jun ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • فردو کے اطراف سے ارنا کی مشاہداتی رپورٹ

ارنا کے نامہ نگار نے فردو ایٹمی پلانٹ جاکر اپنے مشاہدات بیان کئے ہیں۔

 سحر نیوز/ ایران:فردو ایٹمی سائٹ پر امریکی حملے کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹارنا کے نامہ نگار نے رپورٹ دی ہے کہ حالات نارمل ہیں جیسے کوئی حملہ ہوا ہی نہیں۔

ارنا نے کے نامہ نگار نے قم کے مضافات میں واقع فرود جاکر جس کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی طیاروں نے حملہ کیا ہے، حالات کا قریب سے مشاہدہ کیا اور بتایا ہے کہ یہاں حالات بالکل نارمل ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی حملہ ہوا ہی نہیں ہے۔

ارنا کے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اس علاقے سے جو محدود دھواں ںظرآرہا ہے، وہ فردو ایٹمی سائٹ سے نہیں ہے بلکہ اس کے سامنے ایک جگہ سے تعلق رکھتا ہے۔

رپورٹر نے بتایا ہے کہ عوام نے حملے کے وقت چند ہلکے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔ امریکی حکومت نے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت میں اپنے کردار کی 9 دن تک پردہ پوشی کی کوششوں کے بعد بالآخرملت ایران ایران روبرو آگئی اور ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے میں کھل کر صیہونی حکومت کے ساتھ کھڑی ہوگئی

ٹیگس