Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونی گفتگو، حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال

ایران اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے بھی علاقے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد اللہ بن زاید آل نہیان نے اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں صیہونی حکومت اور پھر امریکہ کی ایران پر جارحیت کے بعد کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے نیک ہمسایگی اور تمام ہمسایہ ممالک بالخصوص خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات کے اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

عباس عراقچی نے ساتھ ہی ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور پھر امریکہ کی جارحیت کے سلسلے میں علاقائی ممالک کے ذمہ دارانہ موقف کو سراہا۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہ بات زور دے کر کہی ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کے غیر قانونی حملے صرف بین الاقوامی ضابطوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہی نہیں تھے بلکہ علاقے کی سلامتی، صلح و آشتی اور اسکی پائیداری کے لئے ایسا خطرہ تھے جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے استحکام، پائیداری اور سلامتی کے لئے علاقائی ممالک کے مابین ہماہنگی کو ضروری بتایا اور کہا کہ اس بات کی قطعی اجازت نہیں دی جانا چاہیئے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات اور ان کی شراتیں علاقائی ممالک کے درمیان اختلافات اور فتنہ پروری کا باعث بنیں۔

عرب امارات کے وزیر خارجہ نے بھی اس گفتگو میں تہران اور ابوظہبی کے نیک تعلقات کا ذکر کیا اور امن و سلامتی اور پائداری کے لئے، پہلے سے زیادہ علاقائی ممالک کے آپسی تعاون پر زور دیا۔

ٹیگس