دشمن پر مکمل عدم اعتماد کے ساتھ، ہم کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں
ایران کے پارلیمانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ دشمن پر مکمل عدم اعتماد کے ساتھ، ہم کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
سحر نیوز/ ایران:۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایرانی قوم کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی یورینیم افزودگی اور میزائل پروگرام کے بارے میں دشمن کے مطالبات کو تسلیم کیے بغیر درانداز دشمن کو جارحیت سے روکنے پر مجبور کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم دشمن کے مطالبات کو نظروں میں ہی نہیں لاتے اور صرف اور صرف ایران کی عظیم اور بہادر قوم کے مفاد میں آگے بڑھیں گے۔
دشمن پر مکمل عدم اعتماد کے ساتھ، ہم کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔
انہیں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور رہبر انقلاب اسلامی کی دانشمندانہ قیادت، ملت ایران کے تاریخی اتحاد اور موقع شناسی اور مسلح افواج کی جرأت مندانہ مزاحمت کی وجہ سے سفاک دشمن، قوم کے پاکیزہ اور بہادر ترین فرزندان ملت کے خون سے ہاتھ رنگنے کے باوجود اپنے اصل مذموم مقاصد کو حاصل کیے بغیر پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔