Jun ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور پاکستان کے آرمی چیف کی ٹیلی فونی گفتگو

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے پاکستان کے آرمی چیف سے ٹیلیفونک گفتگو میں 12 روزہ جارحیت کے دوران پاکستان کی جرات مندانہ حمایت کو سراہا اور دشمن کے خلاف مشترکہ موقف کی اہمیت پر زور دیا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمهوری ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکہ کی ناجائز اور دہشت گردانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران علاقائی سلامتی اور مشترکہ دفاع کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر جنرل موسوی نے کہا کہ اس جارحانہ جنگ میں امریکہ اور مغربی ممالک نے نہ صرف اسرائیل کو تمام ممکنہ مدد فراہم کی بلکہ ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپیگنڈا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا، یہاں تک کہ دشمن کو جنگ بندی کی درخواست کرنی پڑی۔

اس موقع پر دونوں افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ٹیگس