ہر جارحیت کا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا؛ جنرل موسوی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i445332-ہر_جارحیت_کا_جواب_انتہائی_تباہ_کن_ہوگا_جنرل_موسوی
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی ہر جارحیت پر ہمارا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۱۱ Asia/Tehran
  • ہر جارحیت کا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا؛ جنرل موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ ان کی ہر جارحیت پر ہمارا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے بدھ  2 جولائی کی شام، تہران کی امام خمینی عیدگاہ میں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب میں دشمنوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ دشمنوں کی ہر جارحیت پر ہمارا جواب انتہائی تباہ کن ہوگا۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے دشمن جان لیں کہ ان کے ہرغیر قانونی اقدام اور جارحانہ اقدام پر ہمارا ردعمل بہت ٹھوس اور سخت ہوگا۔
جنرل موسوی نے اسی طرح صحافیوں سے بات چیت میں بھی کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، جو ہوا ہے اگر اس کی بیس گنا جارحیت ہوئی تب بھی دشمن کےلئے ہمارا جواب پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں فتح سپریم کمانڈر رہبر انقلاب اسلامی، عوام اور مسلح افواج کو حاصل ہوئی۔