Jul ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت بحال

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی فضائی حدود عالمی ہوابازی کے لیے کھول دی ہیں اور ملک بھر کے تمام اہم ہوائی اڈوں پر پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: تہران کے مہرآباد اور امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈوں سمیت ملک کے شمال، مشرق، مغرب اور جنوب میں واقع ہوائی اڈے اب مکمل طور پر فعال ہیں اور مسافروں کو پروازوں کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ اقدام متعدد بین الادارہ جاتی اجلاسوں، ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ اداروں کی مشاورت، اور شہری ہوابازی تنظیم کے رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد موجودہ ملکی حالات میں سیکورٹی اور حفاظتی امور کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، تمام ہوائی اڈوں پر پروازوں کی بحالی سے ملکی و بین الاقوامی فضائی سفر معمول پر آ گیا ہے، اور شہریوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں

ٹیگس