اسرائیل کو صرف"امن" سے خطرہ لاحق ہے: سابق ایرانی وزیر خارجہ
Jul ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
سابق وزیر خارجہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ جنگ، دہشت گردی، تخریب کاری، بلیک میلنگ.... ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل کے وجود کو صرف امن سے خطرہ لاحق ہے۔
سحرنیوز/ایران: محمد جواد ظریف نے اپنے X اکاؤنٹ پر لکھا: آئیے غور کریں: شام پر حملہ، لبنان پر حملہ، ایران کے خلاف جنگ، غزہ میں نسل کشی، یمن پر بمباری، JCPOA ، NPT، کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن اور WEMD سمیت دیگر معاہدوں کی مخالفت، قیام امن کی ہر کوشش، یہاں تک کہ امریکہ اور یورپی یونین کے پیش کردہ امن منصوبوں کو سبوتاژ کرنا۔
لہذا: جنگ، دہشت گردی، تخریب کاری، بلیک میلنگ.... ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل کے "وجود کے لیے واحد خطرہ "،" امن" ہے۔