Jul ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran

"ناہید 2" ایرانی ماہرین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جسے روسی راکٹ سایوز کے ذریعے آج کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجا گیا۔

سحرنیوز/ایران: ایران نے ایک اور اہم خلائی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایرانی ساختہ مواصلاتی اور تحقیقاتی سیٹلائٹ "ناہید 2" کو روسی راکٹ سایوز کے ذریعے خلا میں روانہ کردیا گیا۔ "ناہید 2" ایک جدید تحقیقاتی و مواصلاتی سیٹلائٹ ہے، جسے ایران کے خلائی تحقیقاتی ادارے نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔ اس سیٹلائٹ کا بنیادی مقصد ملکی سطح پر سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو فروغ دینا اور خلائی شعبے میں خود انحصاری حاصل کرنا ہے۔

یہ سیٹلائٹ خلا میں مختلف تجرباتی مشن سرانجام دے گا، جن میں ڈیٹا کی ترسیل، مواصلاتی چینلز کی جانچ، اور مختلف تکنیکی و سائنسی مطالعے شامل ہیں۔ "ناہید 2" کے ذریعے ایران ایسے جدید سسٹمز کی جانچ کرے گا جو آئندہ آنے والے سیٹلائٹس میں کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

ٹیگس