ایران: زاہدان میں عدلیہ کے صوبائی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردانہ حملہ
Jul ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۳ Asia/Tehran
ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں ہفتے کی صبح عدلیہ کے صوبائی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید اور 22 دیگر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایران کے سیکورٹی فورسز نے 3 دہشتگرد کو ہلاک کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایرانی عدلیہ کے اطلاعاتی مرکز کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ سیستان و بلوچستان کی عدلیہ پر فائرنگ کی جس کے بعد فوراً ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔اطلاعات کے مطابق، حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں اب تک 6 افراد شہید اور 22 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس دہشتگردانہ کارروائی کی ذمہ داری کالعدم دہشتگرد تنظیم جیش العدل نے قبول کی ہے، جو ماضی میں بھی ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں متعدد حملوں میں ملوث رہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔