Jul ۲۹, ۲۰۲۵ ۰۸:۰۴ Asia/Tehran
  •     اسلامی تعاون تنظیم سے غزہ پر فوری اجلاس کا مطالبہ: تہران اور کابل کی مشترکہ آواز

غزہ میں صیہونی جرائم کی روک تھام کے لیے ایران و افغانستان کا مشترکہ مؤقف، اہم امور پر بات چیت

سحرنیوز/ایران: سید عباس عراقچی اور مولوی امیر خان متقی نے اس ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں صیہونی جنگی جرائم اور نسل کشی اور اس پٹی میں بے دفاع فلسطینی عوام کی خوراک کی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی جانب سے فوری اور مربوط اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے صیہونی جارحیت کے خاتمے اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے عملی اور موثر فیصلے کرنے کے حوالے سے اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے فوری انعقاد پر زور دیا۔

 

ٹیگس