Sep ۰۲, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے صدور کی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کا عزم

صدر مملکت نے ایران اور روس کے درمیان تعاون کے جامع سمجھوتے پر علمدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر ایران ڈاکر مسعود پزشکیان نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے گفتگو کرتے ہو‎ئے کہا کہ تعاون کے جامع سمجھوتے نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ کی بنیادیں فراہم کردی ہیں۔

صدر پزشکیان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر روس کے ساتھ تمام معاہدوں پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور ان کے نفاذ کی راہ میں حائل ممکنہ رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے اور سائنسی اور علمی تعاون سے ایران اور روس کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور یہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔

ولادیمیر پوتن نے روس اور ایران تعلقات کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں کے دوران دونوں کے درمیان تجارتی لین میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر عمل درآمد ایران اور روس کے درمیان تعاون کے حجم کو مزید بڑھانے میں موثر ثابت ہوگا۔

روسی صدر نے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہاکہ تعلیم کے لیے روس کا انتخاب کرنے والے ایرانی طلباء کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پوتن نے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دونوں ممالک کے درمیان رابطوں کی طرف بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "دونوں ممالک کے درمیان پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں بھی مسلسل بات چیت جاری ہے۔

ٹیگس