Sep ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں انسانی بحران پر ایران و عمان کا ردعمل، عالمی سطح پر فوری کارروائی کی اپیل

ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں جاری صہیونی مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران اور سلطنت عمان کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونک گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری فوری اور مؤثر اقدامات کرے تاکہ غزہ میں جاری نسل‌کشی کا خاتمہ ہوسکے اور مظلوم فلسطینی عوام کی مدد کی جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے خاص طور پر فلسطین کی موجودہ صورتحال اور غزہ میں صہیونی جارحیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عالمی برادری پر لازم ہے کہ فوری طور پر نسل‌کشی کو روکے، فلسطینی عوام کو انسانی و سیاسی مدد فراہم کرے اور ساتھ ہی صہیونی جنایتکار رہنماؤں کو عدالت کے کٹہرے میں لائے تاکہ انہیں اپنے جرائم کی سزا مل سکے۔

ٹیگس