Sep ۱۴, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • اسنیپ بیک میکانزم استعمال کیا تو سب کچھ کھودوگے: عراقچی کا یورپ کو دوٹوک پیغام

ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ٹرائیکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسنیپ بیک میکانزم فعال کریں تو خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تین یورپی ممالک کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے اسنپ بیک میکانزم کو فعال کرنے کی کوشش کی تو وہ سب کچھ کھو بیٹھیں گے۔

عراقچی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ مسئلہ صرف یہ نہیں کہ یورپی ممالک کے پاس یہ قدم اٹھانے کا کوئی حق ہی نہیں ہے، بلکہ اگر ان کے پاس یہ حق ہوتا بھی تو نتیجہ پھر بھی ان کے لیے نقصان دہ ہی نکلتا۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہاں معاملہ استعمال نہ کرو تو موقع ہاتھ سے گیا کا نہیں بلکہ حقیقت اس کے برعکس ہے یعنی استعمال کرو تو سب کچھ ہاتھ سے گیا کا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یورپی ممالک ایک ایسے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ان کے ہر غلط قدم کے نتائج ناقابلِ تلافی ہوں گے۔ اس مرحلے پر بہتر یہی ہے کہ یورپی ممالک ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید پیچیدہ بنانے کے بجائے درست سمت میں فیصلہ کریں۔

ٹیگس