Sep ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • مسلح افواج کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں اضافےکا سلسلہ جاری رہے گاا: میجر جنرل موسوی

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے مختلف شعبوں میں دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں اضافے کو رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایت کی روشني میں تیار کی جانے والی حکمت علمی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج کے لیے اپنی خصوصی دفاعی، عسکری اور جنگی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا اور اس میں اضافہ کرنا انتہائی ضروری ہے اور یہ سلسلہ پوری تندھی کے ساتھ جاری رہے گا۔ 

آئی آر جی سی گراؤنڈ فورس کے ٹیکٹیکل ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے مسلح افواج کے یونٹوں کی جانب سے ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے جامع تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  آئی آر جی سی کی زمینی فورس کی خصوصی دفاعی،عسکری اور جنگی توانائيوں اور صلاحیتوں کا فروغ ہمارے لیے انتہائي اہم ہے۔  

مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  یہ حکمت عملی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں اسلامی ایران کی پائیدار سلامتی اور دفاعی قوت کی ضمانت ہوگی۔

ٹیگس