رہبر انقلاب: ذمہ دارویوں کے پابند رہیں اور حق کی کامیابی اور باطل کے زوال پر مبنی اللہ کے وعدے پر یقین رکھیں
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ذمہ دارویوں کے پابند رہنے اور حق کی کامیابی اور باطل کے زوال پر مبنی اللہ تعالی کے وعدے پر یقین رکھنے کی سفارش کی ہے۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس کے آغاز کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی استقامت کی متعدد نمایاں شخصیات اور ملک کے مختلف علاقوں میں شجاع نوجوانوں کی شہادت سے اس سال کی یہ مناسب ایک الگ ہی جلوے اور شکوہ کی حامل ہے۔
آپ نے شہادت کو شہیدوں کی مجاہدانہ زندگی کا صلہ قرار دیا۔ رہبر انقلاب نے فرمایا کہ چاہے آٹھ سالہ دفاع ہو یا پھر بارہ روزہ شجاعانہ جنگ، لبنان ہو یا پھر غزہ اور فلسطین، ملتیں اپنے مجاہدانہ اقدامات کے طفیل ہی سر بلند ہوتی ہیں اور شہادتیں اسے جلوہ اور شکوہ بخشتی ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی سامراج اور دشمنان اسلام سے مقابلے کی راہ میں حق کی کامیابی اور باطل کے زوال پر مبنی اللہ تعالی کے وعدے پر یقین اور دین الٰہی کی نصرت کے لیے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کو نہایت اہم قرار دیا۔