Sep ۲۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • دنیا میں تشدد اور جارحیت پر قابو پانے میں عالمی ادارے ناکام رہے ہیں : صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دنیا سے جنگ و خونریزی، تشدد اور ظلم و جارحیت ختم کرنے میں عالمی تنظیم اور بین الاقوامی اداروں کو ناکام قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے فائر فائٹرس کے دن کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب میں فائر بریگیڈ کے کارکنوں کی جانفشانی اور فداکاری کی قدردانی کی ۔ 
انھوں نے کہا کہ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں اگر اس میں رہنے والے، جنگ وخونریزی اور جاحیت کے بجائے فائر فائٹرس کی طرح ایک دوسرے کو بچانے کی فکر میں رہتے تو دنیا بہت شیریں اور خوبصورت ہوجاتی ۔ 
صدر ایران نے دنیا کو جنگ و خونریزی اور ظلم و جارحیت ختم کرنےمیں بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کو ناکام قرار دیا ۔ 
انھوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کی تنظیمیں، اقوام متحدہ اور یونسکو سب جھوٹ ہے، ان کی نگاہوں کے سامنے بے گناہوں کا قتل عام ہورہا ہے، صیہونی حکومت جس ملک پر چاہتی ہے حملہ کردیتی ہے اور یہ خاموش ہیں۔ 
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہی مغرب والے، امریکا اور یورپ انسانیت کی بات کرتے ہیں، غزہ میں کیا ہورہا ہے؟ لیکن سلامتی کونسل میں ایک بار بھی نہ اس کی مذمت کی گئی اور نہ ہی پابندی لگائی گئی صرف اس لئے کہ امریکا اس کا حامی ہے اور اس کے خلاف ہر قرار داد ویٹو کردیتا ہے 
لیکن ہم پر پابندی لگائی جاتی ہے کیونکہ ہم ان کے سامنے جھکنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ہمیں جھکانے کا ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

 

ٹیگس