Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۰ Asia/Tehran
  • مشہد اور لاہور کے درمیان براہ پرواز کا آغاز

پاکستان کے شہر لاہور سے ایران کے مقدس شہر مشہد کے لیے ایک اور براہ راست پرواز کا آغاز ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کی نجی ایئر لائن کیش ایئر کی پہلی پرواز  پاکستان کے ثقافتی مرکز سے مسافروں کے لیکر مقدس شہر مشہد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری ہے۔  

کیش ایئر کی پرواز کے آغاز سے ایران کے مذہبی دارالحکومت مشہد مقدس اور پاکستان کے ثقافتی مرکز لاہور شہر کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد میں مزید ایک پرواز کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ پرواز ہفتے میں ایک دن ہفتے کے روز مشہد اور لاہور کے درمیان زائرین اور دیگر مسافروں کو منتقل کرے گي۔

توقع ہے اس پرواز کے اضافے سے ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی سفر میں اضافہ ہوگا۔

 

 

ٹیگس