ایران کے میزائل حملوں میں کم سے کم 16 اسرائیلی پائلٹ ہلاک
عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران ایران کے میزائل حملوں میں کم سے کم 16 اسرائیلی پائلٹ ہلاک ہوئے۔
سحرنیوز/ایران: پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ جنرل یحییٰ صفوی نے کہا ہے کہ بارہ روزہ جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے میزائل حملوں میں غاصب اسرائیلی فوج کے 16 پائلٹوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ اور اسرائیل مسلط کردہ جنگ میں اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہے، اسی طرح اس جنگ میں بھی انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ جنرل یحییٰ صفوی نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کی طرف 500 سے زیادہ میزائل داغے جن سے حیفا اور دیگر مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی تنصیبات کو وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔
عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ غاصب اسرائیل کے پائلٹ تربیتی مرکز پر ایران کے میزائل حملوں میں کم سے کم 16 اسرائیلی پائلٹ ہلاک ہوئے لیکن غاصب اسرائیلی حکومت نے بارہ روزہ جنگ میں ہونے والے اپنے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔