Nov ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۵۳ Asia/Tehran
  • ایران کے شہر

اطلاعات کے مطابق سمرقند میں منعقدہ یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں ایران کے ایک معروف شہر کاشان کو "فن تعمیر کے شعبے میں تخلیقی شہر" قرار دیا گيا۔

سحرنیوز/ایران: کاشان کو دنیا کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کئے جانے کا اعلان "شہروں کے عالمی دن" کے موقع پر سمرقند میں منعقد ہونے والی یونیسکو کی 43 ویں جنرل کانفرنس میں کیا گیا۔ یہ اعلان کانفرنس میں شریک ایران میں یونیسکو کے قومی کمیشن کے جنرل سکریٹری حسن فرطوسی نے کیا۔

 کانفرنس میں ایران میں یونیسکو کے قومی کمیشن کے سربراہ اور سائنس، تحقیقات اور ٹیکنالوجی کے وزیر حسین سیمائی بھی شریک تھے۔ کاشان کو دنیا کے 58 نئے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ کاشان کو دنیا کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل کیا جانا ایرانی اسلامی ثقافت اور فن تعمیر کی پائیدار ترقی و پیش رفت کی راہ میں ایک اہم موڑ ہے۔ کاشان کو فن تعمیر کے زمرے میں، روم، پیرس اور بارسلونا جیسے شہروں کے ساتھ، پائیدار فن تعمیر اور حقیقی تہذیبی ورثے کی اہم علامتوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔

یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں دنیا کے 300 سے زیادہ شہر شامل ہیں جو فن تعمیر، دست کاری کی صنعت، ادبیات، موسیقی اور انواع و اقسام کے کھانوں کے شعبوں میں سرگرم ہیں اور ترقی و پیش رفت کی راہ پر گامزن ہیں۔

 

ٹیگس