دہشت گردی اور بے گناہ افراد پر تشدد ہر صورت قابل مذمت ہے: عراقچی
وزير خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سوڈانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کہا ہے کہ بے گںاہ لوگوں کے ساتھ تشدد اور دہشت گردی دنیا میں جہاں بھی اور جس شکل میں بھی ہو، قابل مذمت ہے
سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سوڈانی ہم منصب محی الدین سالم کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں شہر فاشر میں عام شہریوں کے قتل عام پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے اس دردناک واقعے پر سوڈان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ایران کی ہمدردی اور یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بعض لوگ دہشت گردوں کو اچھے اور برے میں تقسیم کرتے ہيں اور ان کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے بقول یہ دہشت گرد ان کے مفادات کے لئے یہ برا کام کرتے ہیں۔
ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ افسوس کہ مغربی حکومتیں اس دوہرے معیار پر کا فی عرصے سے عمل کررہی ہیں لیکن 2025 میں اس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی،جہاں بھی اور جس شکل میں بھی ہو اس کی مذمت ہونی چاہئے۔