Nov ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کا گروسی اور عمانی ہم منصبوں کے بیانات پر دوٹوک ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے ایکس پیغام میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور عمان کے وزیر خارجہ کے حقیقت پسندانہ بیانات پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایران "جوہری ہتھیار بنا رہا ہے اور نہ ہی اس نے اب تک ایسا کیا ہے۔"

انہوں نے آگے چل کر لکھا کہ میرے عمانی ہم منصب اور ایران و امریکہ دونوں کے درمیان ایک قابل اعتماد ثالث مسٹر البوسیدی  نے بھی یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ  "ایران کی طرف سے کبھی جوہری خطرہ نہیں"۔

ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا: اسرائیلی حکومت نے سفارت کاری پر حملہ کیا کیونکہ اسے اصل خوف یہ تھا کہ "ایران کو دشمن بنا کر پیش کرنے کا منصوبہ" ناکام ہو جائے گا۔

ٹیگس