امریکی فوجی اقدامات عالمی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں:ترجمان وزارتِ خارجہ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور خطے میں امریکی فوجی اقدامات پر تشویش ظاہر کی
سحرنیوز/ایران: وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کیریبین اور لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی سرگرمیوں کے عالمی امن اور سلامتی پر خطرناک اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وینزویلا کی جائز اور منتخب حکومت کے خلاف طاقت کا استعمال اقوام متحدہ کے اصولوں خصوصا اقوام کے حق خود ارادیت اور طاقت کے استعمال پر پابندی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے متعدد بین الاقوامی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے غیر قانونی اور غیر عدالتی قتل کے زمرے میں آتے ہیں۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے نام پر وینزویلا کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی بند کی جائے۔
بقائی نے اقوام متحدہ اور اس کے سیکریٹری جنرل کو بھی یاد دلایا کہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ عالمی سطح پر جارحانہ یکطرفہ اقدامات اور بین الاقوامی امن و سلامتی کی خلاف ورزیوں کو روکے۔