Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۵۹ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وہ دو طرفہ سیاسی مشاورت کے 13ویں دور میں شرکت کریں گے۔

سحرنیوز/ایران: پاکستانی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے اسلام آباد پہنچنے پر ایران کے نائب وزیر خارجہ تخت روانچی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ سیاسی مشاورتی مذاکرات کے 13ویں دور میں ایرانی وفد کی  قیادت کریں گے جبکہ پاکستان کی نائب وزیر خارجہ آمنہ بلوچ اپنے ملک کی نمائندگي کریں گی۔

پاکستان کے وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات بھی اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ کے دیگر پروگراموں میں شامل ہوگی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد ایسے وقت انجام پارہا ہے جب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے الگ الگ فون کالز میں پاکستان اور افغانستان  کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگي کم کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا بارہواں اجلاس  2023 موسم گرما کے آخر میں تہران میں منعقد ہوا تھا۔

ٹیگس