ترجمان وزارت خارجہ: عین الحلوہ کیمپ پر صیہونی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی گیمز میں ایرانی کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں-
سحرنیوز/ایران: ایرانی کھلاڑیوں نے اسلامی یکجہتی گیمز میں گریکو رومن کشتی، ایتھلیٹکس، پیرا ایتھلیٹکس اور تین افراد پر مشمل باسکٹ بال میچز میں پانچ انفرادی اور ٹیم کی سطح پر تمغے جیت کر اپنے مقابلے جاری رکھے ہوئے ہیں-
اسلامک گیمز کے تیرہویں روز گریکو رومن ریسلنگ میں، ستانوے کلوگرام ویٹ کلاس میں ہادی ساروی اور ایک سوتیس کلوگرام ویٹ کلاس میں فردین ہدایتی نے طلائی تمغے اپنے نام کئے۔
اس دن مردوں کی تین افراد پر مشمل باسکٹ بال ٹیم نے بھی چاندی کا تمغہ جیتا-
اسی طرح خواتین کی ٹیم میں پرستو حبیبی اور مھیا مرزا طیبی نے بالترتیب پیرا ایتھلیٹکس اور جیولین تھرو میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
اسلامی یکجہتی گیمز میں اب تک تمغوں کے ٹیبل میں ایرانی کھیلوں کا کاروان اکیس سونے، اٹھارہ چاندی اور پچیس کانسی سمیت چونسٹھ تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے-
دوسری جانب پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم نے آج اسلامی یکجہتی گیمز میں جیولین تھرو میں سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ ان کے ہم وطن یاسر سلطان چاندی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔